پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیڈز بڑھانے پر غور

June 26, 2020

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف خان کی زیرِ صدارت اجلاس کیا گیا جس میں کورونا صورت حال کی پیش نظر مریضوں کے لیے بیڈز اور دیگر سہولیات بڑھانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر عبدالطیف خان نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے 20 فیصد بیڈز مختص کر رہے ہیں جس کے بعد کورونا کمپلیکس میں بیڈز کی تعداد 300 سے زائد ہو جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔

ڈاکٹر عبدالطیف خان نے کورونا کے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملے کی مسلسل جدوجہد قابل تحسین ہے۔