کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سائنس دانوں کا بڑا تجربہ کامیاب

June 27, 2020

جنوبی امریکا میں واقع ملک کولمبیا کے سائنس دانوں نے ’الٹرا وائلیٹ لائٹ‘ کی ایک قسم ’فار یو وی سی‘ کی مدد سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کا ایک کامیاب تجربہ کیا۔

کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ’فار یو وی سی‘ کی مصنوعی شعاعیں ہوا میں موجود کوروناوائرس کو ختم کرسکتی ہیں۔

سائنس دانوں نے تجربے کے دوران مخصوص جگہ پر کورونا وائرس کی نمی کے ذرات کو فار یو وی سی لائٹ کے سامنے سے گزارا جس کے بعد وائرس کو اکھٹا کیا گیا تاکہ نتیجہ معلوم کیا جاسکے۔

تحقیقی مطالعے کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ برونر کا کہنا ہے کہ تجربے کی رپورٹ سے واضح ہوا کہ مذکورہ لائٹ نے ہوا میں موجود کورونا کے ذرات کا 99.9 فیصد تک خاتمہ کردیا، وائرس کا کوئی بھی ذرا زندہ نہیں بچا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ روشنی کورونا کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی جس کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فار یو وی سی سسٹم کو عوامی مقامات پر نصب کریں گے جو مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں معاونت کرے گا۔