شرجیل میمن کا پلازمہ بینک قائم کرنے کا اعلان

June 27, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن نے پلازمہ بینک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے کراچی اور حیدر آباد میں پلازمہ بینک قائم کرینگے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے کراچی اور حیدر آباد میں پلازمہ بینک قائم کرینگے، پلازمہ بینک انعام فاونڈشین کے تحت جلد قائم کئے جائینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلازمہ بینک صحت یاب مریضوں سے پلازمہ جمع کرینگے، جو کورونا کے ضرورت مند مریضوں کو مفت فراہم کیا جائے گا۔