چین میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

June 28, 2020

چین میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ موسم کی خرابی خطرناک حادثات کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا چین میں لوگوں کو اُس وقت کرنا پڑا جب اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس نے لوگوں کو بے حد خوفزدہ کردیا۔

یہ واقعہ چین کے صوبے Sichuan کے شہر Bazhong کے ٹاؤن Bazhou میں اُس وقت دیکھنے میں آیا جب شدید بارشوں کے بعد اچانک پہاڑ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور سڑک مٹی اور پتھر کے ڈھیر تلے دب گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ خطرناک سلائیڈئنگ نے لوگوں کو بے حد خوفزدہ کردیا جبکہ اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قریبی علاقہ خالی کرالیا گیا اور علاقہ مکینوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔