دنیا کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کا نوٹس لے، شہباز شریف

June 28, 2020


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دینے کے نریندر مودی حکومت کے اقدام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

قائد حزب اختلاف نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔

شہباز شریف نے کہاکہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بھارتیوں کو ڈومیسائل دینے کا نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارت کا یہ غیر قانونی اقدام مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے۔