فیس بُک کا ضرر رساں پوسٹ پر لیبل لگانے کا فیصلہ

June 28, 2020

فیس بُک نے معاشرے کے لیے ضرر رساں پوسٹ پر لیبل لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مارک زکربرگ نے نسل، مذہب ، جنسی ترجیح ،تشدد پر اکسانے یا ووٹنگ پر اثر انداز ہونے والا مواد بھی ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔

"منافع کی خاطر نفرت کو روکو"مہم کے دوران نوے سے زائد کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

بائیکاٹ کی وجہ سے مارک زکربرگ کواب تک سات ارب ڈالر یعنی گیارہ کھرب بہتر ارب روپےسےزائد کا نقصان ہوچکا ہے۔