گھبرائیں نہیں، میرے سوا کوئی چوائس نہیں، وزیراعظم

June 29, 2020


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں ناکام کرنے کی سازش ہورہی ہے، مگر کچھ نہیں ہوگا، ان کی حکومت کے سوا کوئی چوائس نہیں ہےاور حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کے عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھبرائیں نہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے، جو بہتری کرنی ہے اسی حکومت نے کرنی ہے، آسانی سے پانچ سال پورے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر چینی مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیتا تو میرے خلاف محاذ نہ بنتا، ایک دن بھی نہیں سوچا کہ میں ناکام ہوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے عشائیے کے شرکاء کو تلقین کی کہ بار بار آنے جانے کی خبروں سے عوام کے اعتماد پر برا اثر پڑتا ہے، اس کو روکنا ہوگا۔