نوجوانوں کا بلندو بالاپہاڑ سے ونگ سوٹ جمپنگ کامظاہرہ

June 29, 2020


خطروں کے کھلاڑی کرتب بازی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے چاہے اس میں اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے اور اپنا شوق پورا کرتے ہوئے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ کے ہزاروں فٹ بلند پہاڑ کا انتخاب کیااور بلند وبالا پہاڑ کے سرے پر پہنچ گئے ہیں۔

ایڈونچر کے شوقین کھلاڑیوں نے پہاڑ کے سرے سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف ونگ سوٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ پہاڑوں کی بھی سیر کی اور پیراشوٹ کی مدد سے باآسانی زمین پر لینڈ کر گئے۔