ہاتھی کے بچے کی اپنے ساتھی کو پانی میں دھکیلنےکی ویڈیو وائرل

June 29, 2020


چھوٹے ہاتھی کی اپنی ساتھی کو تفریحاً پانی میں دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی کے دو بچے آپس میں کھیل کود میں مصروف ہیں کہ اچانک ایک بچے ہاتھی نے دوسرے کو مذاقاً پانی میں دھکیل دیا۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے سوشل میڈیا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شراتوں میں ہاتھی کے بچوں کوئی نہیں ہرا سکتا‘۔

اس ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اب تک 37 ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں۔