شنگھائی:خود کار ٹیکسی سروس متعارف

June 29, 2020


چین کے شہر شنگھائی میں خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس متعارف کردی گئی ہے جس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

اس سیلف ڈرائیونگ روبو ٹیکسی میں لیزر سینسر اور کیمرے نصب ہیں جبکہ گاڑی میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ایک یا سیفٹی ڈرائیور بیٹھا ہے۔

یہ سروس عوام کیلئے کھول دی گئی ہے۔

روبو ٹیکسی پر سفر کیلئے مسافر اپنے موبائل سے ایپ کے ذریعے رائیڈ بک کروا سکتے ہیں اور باآسانی سفر کر سکتے ہیں۔