موسم گرما کا وائرس ختم ہونے سے کوئی تعلق نہیں

June 29, 2020

چئیرمین کورونا ایڈوائزری ڈاکٹر شوکت محمود کا کہنا ہے کہ موسم گرما کا وائرس ختم ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈاکٹر شوکت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان گرمی سے نہ جوڑیں، گرم موسم کا وائرس ختم ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈاکٹر شوکت محمود نے کہا ہے کہ ثنا مکی کے استعمال سے بہت سے لوگ ڈائیریا میں مبتلا ہوگئے، کورونا کے حوالے سے شہری سنے سنائے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ممکن ہے کہ بڑوں شہروں سے وائرس چھوٹے شہروں میں منتقل ہوجائے۔

دوسری جانب نمائندہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹرجمشید نے کورونا اور مویشی منڈی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے 15 دن پہلے مویشی منڈی لگے گی، مویشی منڈیاں شہر سے دور مقامات پر لگائی جائیں گی۔

نمائندہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹرجمشید کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں زیادہ عمر اور بچوں کا داخلہ بند ہوگا، چھوٹی چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ رش کم رہے۔