کرسی ہے تمہاری یہ جنازہ تو نہیں ہے، کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے، یاسر حسین

June 30, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد سے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کئی ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں جن کے ذریعے لوگ اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔اداکار یاسر حسین نے بھی ذومعنی انداز میں وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ یاسر حسین جو کہ اپنی حس مزاح اور برجستگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے ایک شعر کے ذریعے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ کرسی ہے تمہاری یہ جنازہ تو نہیں ہے،کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے۔