اگر آپ کی زبان صحیح ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کریگی،امیتابھ بچن

June 30, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کی زبان صحیح ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی۔ انسٹاگرام پر بولی وڈ کے بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ کی آنکھیں پازیٹو (مثبت) ہیں تو آپ دنیا سے محبت کریں گے، اور اگر آپ کی زبان پازیٹو (صحیح) ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی۔امیتابھ بچن کی جانب سے یہ پوسٹ انسٹاگرام پر 8 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی جس کو اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد لائیک کرچکے ہیں۔اداکار نے اس سے قبل انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں خود امیتابھ، اُن کی اہلیہ جیا بچن، اُن کا نواسا، نواسی اور پوتی موجود ہیں۔تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’گرینڈ چلڈرن، گرینڈ پیرنٹس یعنی ( نواسا، نواسی ، پوتی اور دادا دادی)، انہوں نے لکھا کہ اُن کی اس تصویر کے پیچھے رکھے دھات سے بنے بتوں کی ترتیب سامنے بیٹھے لوگوں کے مطابق نہیں ہے۔امیتابھ کی شیئر کردہ اس تصویر کو صرف 20 گھنٹوں میں 9 لاکھ سے زیادہ مداح پسند کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ایک انٹر ویو کے دوران عدیل چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے۔عدیل چوہدری نے بتایا کہ بولی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔