بھارت :مردہ وہیل بہہ کر ساحل پر آگئی

June 30, 2020

بھارت کے ساحل سمندر پر دیوقامت وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی۔

مردہ وہیل کی خبر بھارتی میڈیا پر نشر ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل کا رخ کیا، موقع پر موجود لوگوں نے وہیل کی تصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وہیل کو چھونے سے گریز کریں۔

متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ وہیل کی موت کی وجہ کوئی بیماری ہوسکتی ہے، طویل عمری کے باعث بھی مچھلیاں مر جاتی ہیں، ممکنہ طور پر اس وہیل کی ہلاکت بھی اسی باعث ہوئی ہوگی۔