PSX حملے کے جواب میں بھارت کے منہ پر طماچہ پڑا: عمران اسماعیل

June 30, 2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا افسوسناک واقعہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کے جواب میں میں بھارت کے منہ پر طمانچہ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے میں 100 فیصد بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، پیسہ اور پلاننگ بھی بھارت نے کی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ پولیس نے زبردست رسپانس دیا، امن کے لیے دی گئی قربانیوں کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کاکہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی پشت پناہی پر پڑوسی ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔