جو روٹ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

July 01, 2020

لندن (جنگ نیوز) انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف سائوتھمپٹن میں آٹھ جولائی سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے، ان کے گھر بچے کی پیدائش متوقع ہے ، اس موقع پر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہیں گے۔ روٹ کی جگہ ٹیم کی قیادت آل رائونڈر بین اسٹوکس کریں گے۔روٹ کی دوسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔