چین نے ہانگ کانگ کیلئے متنازع قومی سلامتی کے قانون کی منظوری دے دی

July 01, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے متنازع قومی سلامتی کے قانون کی منظوری دے دی جس کے تحت چینی حکام کو ہانگ کانگ میں تخریبی اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کو روکنے کی اجازت ہوگی۔ امریکی خبرساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ قومی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی سے منظور ہونے کے بعد چین کے صدر شی جن پنگ نے قومی سلامتی کے قانون کے صدارتی حکم پر دستخط کردیے۔