ایران، کلینک میں گیس سلنڈر دھماکے سے 19 افراد ہلاک

July 01, 2020

تہران(جنگ نیوز )ایرانی دارالحکومت کے شمالی حصے میں ایک گیس سلنڈر کے دھماکے میں 19افراد ہلاک ہوگئے ،ایرانی میڈ یا کے مطابق د ھماکہ کلینک کے بیس منٹ میں ہوا ،واقعے میں 6افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ہلاک افراد میں 15 خواتین بھی شامل ہیں ۔