مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی جارحیت میں مزید دو کشمیری شہید

July 01, 2020

مقبوضہ وادی میںبھارتی فوجی جارحیت میں مزید دو کشمیری شہید

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ علاقے میں آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا آپریشن جاری رہا۔ اس کے علاوہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔اس سے ایک روز قبل بھی ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا، قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔