بزدار سے ارشدانصاری کی ملاقات وزیراعلی کا صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

July 01, 2020

بزدار سے ارشدانصاری کی ملاقات وزیراعلی کا صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

لاہور ( نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر ایاز شجاع کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک بھی موجود تھے۔ارشد انصاری نے مسائل سے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا، وزیر اعلی نے صحافیوں کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، وزیر اعلی نے لاہور پریس کلب کے صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جلد جاری کرنے کا اعلان کیا۔ جلد باضابطہ جاری کر دیئے جائیں گے۔انہوں نےنے لاہور پریس کلب کی 50 لاکھ کی گرانٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔