آٹا چینی مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں،آصف رفیق

July 01, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ اور امید وار چیرمین یوسی کائیاں پور عثمان خان بابر،سیکرٹری اطلاعات ونشریات ملتان شہر عمر فاروق بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا چینی مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں حکومت جس چیز کا نوٹس لیتی ہے وہ عوام کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہے ۔ جس مافیا کے خلاف حکومت کو نوٹس لینا تھا اسی کو فائدہ دیا گیا۔