یونین کونسل 8 میں پینے کے پینے کی شدید قلت

July 01, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ واسا انتظامیہ کی نااہلی لاپرواہی غیر ذمہ دارنہ اقدامات کی وجہ سے یونین کونسل نمبر 8کےعوام گزشتہ آٹھ روز سےپینے اور استعمال کے پانی کو ترس رہے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر محمد طارق عباسی، محمد اکرام انصاری، رانا شوکت علی ،غلام رسول قریشی،مراد علی شاہ ،محمد جمیل راجپوت موجود تھے۔