خلاء کی خوشبو والا پرفیوم تیار

July 01, 2020


حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے لوگوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا پرفیوم تیار کرلیا ہے جس کی خوشبو خلا جیسی ہے۔

یہ پرفیوم خلا بازوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ جلد ہی عوام کو بھی میسر ہوگا اور وہ یہ جان سکیں گے کہ خلا کی فضا اور ماحول میں کیسی خوشبو آتی ہے۔

یہ پرفیوم 'Eau de Space' کیمیا دان اسٹیو پیئرس نے تیار کیا ہے جب کہ انہیں ناسا نے خلا کی خوشبو بنانے کے لیے 2008 میں پیشکش کی تھی۔

خلا کی خوشبو کے حوالے سے ایک خلاباز پیگی وٹسن نے بتایا ہے کہ خلا میں ایسی خوشبو آتی ہے جیسے گولی چلنے کے فوراً بعد آتی ہے اور یہ خوشبو کسی جلی ہوئی چیز کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔

'Eau de Space' پرفیوم بنانے والے کیمیا دان اسٹیو پیئرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خوشبو کو بنانے کے لیے متعدد خلابازوں کی رائے جانی جنہوں نے انہیں خلا کی خوشبو کی تفصیل بتائی