ہوا بھر کر چلنے والی ساڑھے 5کلو وزنی موٹرسائیکل تیار

July 01, 2020

ٹوکیو میں ہوا بھر کر چلنے والی موٹر سائیکل تیار کی گئی ہے جس کیلئے ایئرپمپ درکار ہوتا ہے۔

اس موٹرسائیکل کا نام ’’پورٹیبل اینڈ ایفلیٹیبل موبائلٹی ‘‘ رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے تجارتی ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا، فی الحال ایئرکمپریسر الگ سے دیا جارہا ہے جسے بعد میں بائیک کا حصہ بنادیا جائے گا۔

ساڑھے 5 کلووزنی موٹرسائیکل کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

اس موٹرسائیکل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ دور دراز کا سفر کر رہے ہیں تو وہاں جا کر آپ کو سواری کیلئے پریشان نہیں ہونا پڑے گا، صرف ساڑھے 5 فٹ وزنی موٹرسائکل کو ساتھ لے جائیں اور ہوا بھر کر جتنی مرضی دور چلے جائیں تاہم اس پر ایک وقت میں صرف ایک سواری کی پابندی ہے۔