چین :خودکار طریقے سے چلنے والی پہلی بس متعارف

July 01, 2020


چین میں خودکار طریقے سے چلنے والی پہلی بس متعارف کروادی گئی ہے۔

اس فائیف جی ڈرائیور لیس بس کا کامیاب تجربہ کیا گیا جوبغیرڈرائیور کے خود مسافروں کو منزل تک پہنچائیگی۔

یہ بس مخصوص روڈ پر نہ صرف اپنا سفر کریگی بلکہ اس دوران ریڈار سسٹم، لیزر اور سینسر کی مدد سے سڑک کی صورتحال سے لیکر بس کی اسپیڈ اور بریک لگانے، ٹریفک لائیٹس پر رکنے اور چلنے سمیت خود تمام مراحل انجام دیگی۔