فرانسیسی حسینہ کا فٹبال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ

July 01, 2020


آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن فٹبال سے کرتب بازی ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی فرانسیسی حسینہ کو ہی دیکھ لیں، جو فٹبال سے مختلف کرتب پیش کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی نامی 20 سالہ لڑکی نے فٹبال کو پیروں اور سر پر اُچھالتے ہوئے ایسے شاندار کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

فٹبال کھیلنے کی شوقین فرانسیسی حسینہ اپنی صلاحیتوں کی بنا پر کئی مقامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں اور ایک پروفیشنل فری سٹائل کھلاڑی بننے کی خواہاں ہیں۔