چین: دوران ڈرائیونگ نیند بھگانے کا انوکھا انداز

July 01, 2020

دوران ڈرائیونگ نیند آجانے کے سبب حادثات تو آپ نے سُنے ہی ہوں گے لیکن اس نیند کو بھگانے کیلئے چینی شہری نے انوکھا انداز اپنا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

یہ مناظر چین کی ایک ہائی وے پر دیکھے گئے جب ایک شخص مصروف سڑک پر پُش اپس کرتا دکھائی دیا۔

یوں خطرناک انداز اپنائے شخص کو پولیس نے دیکھا تو قریب پہنچی اور اس اقدام کی وجہ پوچھنے پر بتایا کہ نیند بھگانے کیلئے اُس نے ایسا کیا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈرائیور کو آئندہ احتیاط کی تاکید کر کے جانے دیا جبکہ یہ ویڈیو جس نے دیکھی حیران رہ گیا۔