چین میں حادثات سے نمٹنے کیلئے فائر فائٹرز کی مشقیں

July 01, 2020

چین میں حادثات سے نمٹنے کیلئے مشکل ترین فائر فائٹر مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نِڈر اور بہادر جوانوں نے حصہ لیا۔

چین میں جوانوں نے آگ لگنے، مختلف حادثات و دیگر ریسکیو آپریشن میں صورتحال پر قابو پانے اور معصوم جانوں کو ضیاع سے بچانے کی مشق کی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید مشینوں کے استعمال کی بھی تربیت لی جبکہ مختلف کورسز بھی مکمل کئے۔

ان مشقوں میں جوان بلند و بالا عمارتوں اور مشکل راستوں سے گزرتے ہوئے منظم انداز میں ٹریننگ کرتے دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ ان مشقوں کا مقصد فائر فائٹرز کی ثابت قدمی اور قوتِ برداشت کا امتحان لینا ہوتا ہے۔