لیاری یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، آن لائن کلاسز کی پالیسی مرتب

July 02, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں ایس او پیز کے تحت وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کااجلاس ہوا جس میں آن لائن کلاسز اور امتحانات کے حوالے سے پالیسی مرتب کی گئی ہے۔اجلاس کا مقصد آن لائن کلاسز اور امتحانات کی منظوری تھی جسے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے صدور، اکیڈمک کونسل کے ممبران نے باہمی مشاورت سے منظور کرلیا ہے جس کا اجراء 8جون 2020ء کو گیا تھا۔