حدیقہ کیانی کی آواز میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سونگ دس لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا

July 02, 2020

حدیقہ کیانی کی آواز میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سونگ دس لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ حدیقہ کیانی کی آواز میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ ہٹ ہوگیا۔انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے "ارطغرل غاری"کے پوسٹر کے ساتھ اپنی بھی تصویر شیئر کی ہے، تصویر پر لکھا ہے کہ ’ایک ملین ویوز‘یعنی حدیقہ کیانی کی آواز میں ارطغرل غازی کے گانے کواب تک دس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ساتھ حدیقہ کیانی نے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے اکیلے صرف فیس بک پر دس لاکھ (ایک ملین) ویوز حاصل کرلیے ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپورٹ کرنے کا شکریہ، میں واقعی سب کی بہت مشکور ہوں۔