بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ جلدی میں لیا، نصرت جہاں

July 02, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت - چین سرحدی تنازع کے درمیان بھارتی حکومت نے ڈیٹا سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے چین کو بڑا جھٹکا دیا ہے اور 59چینی ایپس پر پابندی لگا دی۔ پابندی عائد کئے جانے والی ایپس میں ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور ہیلو جیسے کئی مشہور ایپ بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت کے اس فیصلے کی جہاں ہر طرف تعریف ہورہی ہے تو وہیں ترنموک کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی سنیما کی مشہور اداکارہ نصرت جہاں نے کچھ ایسا کہہ دیا ہے، جس سے ان پر تنقید شروع ہوگئی ۔ نصرت جہاں کولکتہ کے ارکان کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے ٹک ٹاک پابندی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نصرت جہاں نے بھارتی حکومت کے ٹک ٹاک پابندی کے فیصلے کو ’جلد بازی میں لیا فیصلہ’ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک میرے لئے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح ہے۔ میرا سوال ہے کہ اچانک یہ فیصلہ لینے سے کیا ہوگا۔ صرف ایپ بند کرنے سے کیا ہوگا’۔ یہی نہیں اداکارہ نصرت جہاں نے ایپ پر پابندی کرنے کا موازنہ نوئٹ بندی سے کی ااور کہا کہ حکومت کے اس فیصلے کے بعد کئی لوگوں کا روزگارختم ہوجائے گا۔نصرت جہاں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے کے بعد کئی لوگوں کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ جائے گا۔ ان کا کیا ہوگا۔ ملک کے تحفظ کے مفاد کے لئے میں حکومت کے ساتھ ہوں، لیکن فوج کے لئے استعمال کئے جارہے بلیٹ پروف جیکٹ چین سے آتے ہیں۔ سوکر اٹھ کر نوٹ بند کردیا۔