گلوکار ہارون شادی پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں پر خوش

July 02, 2020


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامورگلوکارہارون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔1990 کی دہائی میں معروف بینڈ ’آواز‘ کا حصہ رہنے والے پاکستان کے نامور گلوکار ہارون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ گلوکارکے نکاح کی تقریب قریبی دوستوں اور فیملی کی موجودگی ہوئی، جہاں سب نے ہارون اور ان کی اہلیہ فروا کو نئے سفر کیلئے نیک خواہشات سے نوازا۔ایک دوسرے کے ہم رنگ سفید لباس میں دلہا دلہن دونوں ہی خوب جچ رہے تھے۔گلوکارنے اپنی شادی سے متعلق انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔ہارون نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت اور سادہ سی تقریب میں اپنے چند اہل خانہ کے ہمراہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔ میں اس انسان سے شادی کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں جوکہ غیرمعمولی ہے۔گلوکارنے کہا کہ سچی محبت طاقت وراورخوبصورت ہوتی ہے اورمیں نے پوری زندگی اس کا انتظارکیا تھا۔ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ آگے زندگی کے اس سفر کے لیے پر جوش ہوں۔ ہارون نے کہا کہ میں اپنی شادی پربہت سی مبارک باد وصول کرچکا ہوں اورکررہا ہوں، میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں پر بھی بہت خوش ہوں۔ہارون رشید برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار،میوزک پروڈیوسر، کمپوزر، ڈائریکٹر اور سوشل ورکرہیں۔ ہارون 90 کی دہائی میں سابقہ پوپ بینڈ “آواز” کے رکن تھے جس دوران ان کے البمز کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ وہ ویمبلے ارینا جیسے بڑے مقامات پر اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرچکے ہیں۔