ایسے ڈرامے کرنا چاہتی ہوں جن میں تشدد کو فروغ نہ ملے، اشنا شاہ

July 02, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ وہ ڈرامے کرنا چاہتی ہوں، جن میں گھریلو تشدد کو فروغ نہ ملے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک اداکار سجھتی ہیں اور اس صنعت میں ہیروئن بننے نہیں آئی تھی، بطور اداکار ان کا کام ہے کہ وہ مختلف قسم کے کردار نبھائیں اور وہ یہی کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں مزہ ہی تب آتا ہے۔حال ہی میں ان کے ایک نئے ڈرامے ‘بندھے اک ڈور سے’ کا آغاز ہوا ہے جس میں وہ احسن خان اور حنا الطاف کے ساتھ کام کررہی ہیں، احسن کے بارے میں اشنا کا کہنا تھا کہ ان سے اب پکی دوستی ہوگئی ہے، وہ اداکار کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا بہت عمدہ تجربہ رہا۔اشنا شاہ کو ڈرامے میں پہلی بار شہرت ‘بشر مومن’ سے ملی تھی جس میں انہوں نے فیصل قریشی کے ساتھ کام کیا تھا، اس ڈرامے کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ شکرگزار ہیں کیونہ وہ ان کا پہلا میگا سیریل تھا۔فلموں میں آئٹم نمبر سے متعلق اشنا شاہ نے کہا کہ میں ہرگز اس کے خلاف نہیں ہوں میں چاہتی ہوں کہ اگر میں کسی فلم میں آئٹم نمبر کروں تو وہ بہت اچھا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں جہاں چیلنجنگ کردار ہو اور جن میں انہیں اداکاری دکھانے کا بھرپور موقع ملے۔پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سات سال قبل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس دوران انہوں نے کئی مقبول عام ڈرامے کیے جن میں ‘بشر مومن’، ‘نیلم کنارے’، ‘تھوڑا سا آسمان’، ‘لشکارا’ اور ‘بلا’ شامل ہیں۔