نیٹ فلکس کا افریقی امریکی کمیونٹیز کی مدد کیلئے 100ملین ڈالر کا اعلان

July 02, 2020

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹ فلکس نے امریکا کی افریقی امریکی کمیونٹیز کی براہ راست مدد کرنے والے مالیاتی اداروں اور تنظیمو ں کے لیے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کی شروعات 35 ملین ڈالر سے ہوگی جس میں سے 25 ملین ڈالر ایک نئے فنڈ ‘بلیک اکنامک ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو’ میں منتقل کیے جائیں جبکہ 10ملین ڈالر پسماندہ طبقات کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہوپ کریڈٹ یونین میں دیے جائیں گے۔نیٹ فلکس کی جانب سے یہ فیصلہ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد نسل پرستی اور عدم مساوات کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے کمپنیوں کو سرمایہ کاروں، صارفین اور کارکنوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔