ٹرمپ سے متعلق انکشافات پر مبنی کتاب کی اشاعت پر پابندی

July 02, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ کی ریاست نیو یارک کے ایک جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک کتاب کی اشاعت پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔ اس کتاب کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں امریکی صدر کے بارے میں کچھ ایسی معلومات شامل ہیں جو ان کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتی ہیں۔ریاست نیو یارک کی سپریم کورٹ کے جج ہال گرین والڈ نے جس کتاب کی اشاعت روکی ہے وہ صدر ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے لکھی ہے۔ اس کتاب کا عنوان ہے ٹو مچ اینڈ نیور اینف ہاؤ مائی فیملی کری ایٹڈ دی ورلڈز موسٹ ڈینجرس مین۔یہ کتاب 28 جولائی کو مارکیٹ میں آنی ہے۔