گوادر میں کورونا ٹیسٹ کی عدم سہولت شہریوں کو مشکلات کا سامنا

July 02, 2020

گوادر (اکبر جندانی / نامہ نگار) گوادر میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت کی عدم دستیابی پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کی بغیر ٹیسٹنگ اموات ہورہی ہیں اور شہریوں کہنا ہے کہ حکومت گوادر ضلع میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولتیں فراہم کرے۔ گوادر کے نمائندہ جنگ اور اس کی فیملی کو کوونا ٹیسٹنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کراچی آنا پڑا جو بروقت ٹیسٹنگ کے بعد اپنے گھر میں قرنطینہ ہوگئے ۔