سب نے مل کر بارشوں اور سیلاب سے نمٹنا ہے، ڈپٹی کمشنر

July 02, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائےجائیں،واسا ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال اور گٹر لائنوں کی ڈی سلٹنگ کو ممکن بنائے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی سکیموں کو جلد فنکشنل کرے۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اپنیزیر صدارت مون سون میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم انتظامات بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہ اس مرتبہ زیادہ بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی ہے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی سکیموں کو جلد فنکشنل کرکے رپورٹ کرے،میٹرو پولیٹن کارپوریشن واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرکے واسا کے حوالے کرے۔