ڈپٹی کمشنر نے کورونا سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کیلیے مانیٹرنگ کمیٹی بنادی

July 02, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن نے ادویات کی مصنوعی قلت ، زائد قیمتوں کی وصولی اور کورونا سے متعلقہ حفاظتی سامان وادویات و آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی بنادی ہے جس کا سربراہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈاکٹر وسیم الحسن رمزی کو بنایا گیا ہے ، گزشتہ روز انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ آفس میں ڈویژن بھر کے ڈرگ انسپکٹروں کا اجلاس طلب کیا ، جس میں انہوں نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سٹورز کو چیک کریں اور کورونا وائرس سے متعلقہ ادویات ، حفاظتی سامان ،ماسک اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی اور کنٹرولڈ ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنائیں اور ادویات یا دیگر حفاظتی سامان کی مصنوعی قلت یا زائد قیمیتیں وصول کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیں ،کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری ادویات ، آلات ، اوزار ، ماسک ،گلووز ، آکسیجن نیبولائزر،پلس آکسی میٹرز ،بلڈ میں آکسیجن معلوم کرنے والے آلات اور دیگر ضروریات کی مارکیٹ میں کمی نہ آنے دی جائے اور مناسب قیمتوں پر ان کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔