جنوبی پنجاب کے تحصیل ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی کمی

July 02, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) کورونا ایمرجنسی کے دوران ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی کمی نے مزید مسائل کھڑے کر دئیے ہیں،باالخصوص جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع کے ٹی ایچ کیو اور دیہی و بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کی شدید کمی ہے ،اسی حوالے سے گزشتہ روز پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال کا دورہ کیا جہاں موجود طبی عملے سے مسائل سنے، اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خالی آسامیاں موجود ہیں، اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے پنجاب حکومت ، سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی سی اور سی ای او ملتان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے۔