ایم ڈی واسا نے جولائی میں ریکوری ٹارگٹ 5 کروڑ روپے مقرر کردیا

July 02, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے جولائی 2020 کے مہینے میں 5کروڑ روپے کاریکوری ٹارگٹ مقرر کردیا ہے، انہوں نے ڈائریکٹر ریکوری سمیت تمام ریکوری افسران کو ہنگامی طور پر واسا ہیڈآفس شمس آباد میں طلب کرکے انہیں گزشتہ تین ماہ سے ریکوری ٹارگٹ میں مسلسل کمی کی وجہ سے ادارہ کو درپیش شدید مالی بحران کی صورت حال سے آگاہ کیا، انہوں نے اس دوران ریکوری سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے اخراجات کا انحصار بلوں کی رقم پر ہے‘ریکوری سٹاف کی کام نہ کرنے والی روش کے با عث ادارہ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے ، تمام سرکاری اداروں میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 24 جون کو ہو چکی ہے مگر واسا ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی مشکل ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا ریکوری ٹارگٹ کو ہر مہینے بتدریج بڑھانا ہوگا، ایم ڈی نے واسا ڈیفالٹرز خصوصا پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے ڈویلپرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا بھی حکم دے دیا ہے۔