ڈکیتی و چوری کی وارداتیں‘شہری قیمتی اشیا سے محروم

July 02, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی وارداتیں‘شہری قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تھانہ قطب پور کے علاقے نیاز ٹاون عبدالجبار کے بیٹے محمد عزیزسے چار مسلح ڈاکو موبائل مالیت22ہزار چھین کر فرار ہوگئے ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بلال پور ناصر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد نے جھپٹا مارکر بیگ لےگئے جس میں نقدی و ریال مالیت25ہزار موجود تھے ، تھانہ مظفر آباد کے علاقے گاگرہ سولنگ عاصم مصطفیٰ کی موٹرسائیکل ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے لکڑ منڈی محمد واجد ودیگر افراد کے 6موبائل ، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے گل روڑ فرحان صدیق کی موٹرسائیکل ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے صابر کےگھر سے زیورات سمیت نقدی مالیت6لاکھ58ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے سعید احمد کےگھر سے نقدی و زیورات مالیت97 ہزار ،تھانہ راجہ رام کے علاقے سلیم کے سکول سے بیٹیریاں ودیگر سامان مالیت 2لاکھ جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد ہاشم کے باغ سے آم کے درخت مالیت1لاکھ چوری ہوگئے ۔