صدر ایپکا کے وفد کی ڈائریکٹرجنرل ایکسائزسے ملاقات

July 02, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)صدر ایپکا ایکسائز پنجاب چوہدری ابوھریرہ کی قیادت میں ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب مسعود الحق سے ملاقات کی، وفد میں ایپکا ایکسائز پنجاب کے رہنما عامر مقصود بٹ اور ملک جمیل چودھری احسان حاجی افتخاربھی شامل تھے ،وفدنے ملازمین کو در پیش مسا ئل پر اپیکا ایکسائز پنجاب کی طرف سے 18 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب مسعود الحق کو پیش کیا جس پرانھوں نے تمام جائز مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔