19 یونین کونسلز میں ای پی آئی کوریج سرگرمیوں میں توسیع

July 02, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)علی ٹاون ڈسپوزل اسٹیشن میں پولیو وائرس کی موجودگی پر 19 یونین کونسلز میں ای پی آئی کوریج کے لئے خصوصی سرگرمیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔یہ سرگرمیاں یکم جون سے 30 جون 2020ء تک جاری تھیں۔جن میں 31 جولائی 2020ء تک توسیع کی گئی ہے۔یہ سرگرمیاں الائیڈ پارٹنرز اور سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کے اشتراک سے چلائی جائیں گی۔میٹنگ میں ہر ہفتہ اور بدھ کو کارکردگی بارے جائزہ لیا جائے گا۔