غیرحاضری و دیگر وجوہات‘ ڈاکٹر سمیت 8 ملازمین کو شوکاز جاری

July 02, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت حکام ملتان نے غیرحاضری و دیگر وجوہات کی بناء پر ڈاکٹر سمیت 8 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ڈاکٹر طارق، ڈسپنسر خلیل،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز صائمہ اعجاز، ماریہ شوکت، صوبیہ ،آیا مسرت،سیکورٹی گارڈز ارشاد، جعفر، بلال کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔