ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نئے ایریاز کی صفائی کو آپریشنل پلان میں شامل کر لیا

July 02, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نئے ایریاز کی صفائی کو آپریشنل پلان میں شامل کر لیا ہے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبداللطیف خان کی ہدایت پر گزشتہ روز سیداں والا بائی پاس سے بختاور امین ہسپتال کے درمیان شاہراہ کی خصوصی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سی ای او عبدالطیف خان نے کہا ہے کہ شہر کی نظر انداز کی گئی شاہراہوں کو صفائی پلان میں مرحلہ وارشامل کیا جارہا ہے۔ 50 ورکرز پر مشتمل خصوصی سکواڈ نے صفائی میں مصروف ہے۔