بارش سے خراب ہونے والا جدید ریلوےسگنل سسٹم درست ہوگیا

July 02, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)بارش سے خراب ہونے والاجدیدسگنل سسٹم گزشتہ روزنکلنے والی تیزدھوپ کے باعث درست ہوگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق منگل کی شام ہونےوالی طوفانی بارش سے شیرشاہ اورچیچہ وطنی کے درمیان موجود جدیدسگنل سسٹم(سنٹرل بیس انٹرلاکنگ) ریلوے ٹریک میں پانی کھڑاہونےاورنمی آجانے کے باعث خراب ہوگیاتھاجس کے بعدمسافرٹرینوں کو پیپر لائن کلیئرکے تحت چلایاجارہاتھا۔