شہریوں کو خراب موسم میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے رابطے کی ہدایت

July 02, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان خراب موسم کے دوران ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بارش کی وجہ سے فنی خرابی کا شکار ہونیوالی گاڑیوں کو سٹارٹ کرنے میں شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف رہے۔ سی ٹی او نے شہریوں سےکہا کہ کسی بھی قسم کی دشوری کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 یا 03359151915 پر رابطہ کریں۔