خاتون رپورٹر سے لائیو رپورٹنگ کے دوران ڈکیتی

July 02, 2020


امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی خاتون رپورٹر کو دن دیہاڑے لائیو رپورٹنگ کے دوران اسلحے کے زور پر لوٹ لیاگیا۔

یہ واقعہ جنوبی امریکی ملک برازیل میں پیش آیا جہاں موسم کے حوالے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خاتون رپورٹر لائیو رپورٹنگ کررہی تھی۔

برونا میسیڈو نامی خاتون رپورٹر کے پاس اس دوران ایک شخص ٹہلتا ہوا آیا اور چاقو دیکھا کر اس سے موبائل فون چھین لیا، خاتون رپورٹر موبائل دیتے ہوئے ذرا پیچھے ہوئی تو کنٹرول پینل نے انہیں سیدھے کھڑےہوکر اپنی رپورٹ پر فوکس کرنے کا کہا۔

اس دوران ڈکیت نے خاتون رپورٹر نے دوسرا موبائل بھی لےلیا، خاتون سے ڈکیتی کی یہ واردات لاکھوں لوگوں نے لائیو دیکھی۔

لائیو رپورٹنگ کے دوران ڈکیتی کی واردات پیش آنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ درج کرلی تاہم ابھی تک ڈکیٹ گرفتار ہوا یا نہیں، یہ نہیں معلوم ہوسکا۔