باپ کا اولاد کے مال میں کتنا حق ہے؟

July 03, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔باپ اپنے بالغ بیٹے کے مال میں کس قدر حق رکھتا ہے؟میں نے سنا ہے کہ بیٹا اور اس کا مال باپ کا ہوتا ہے؟

جواب:۔ اگر والد محتاج اور غریب ہو تو اس کا نان ونفقہ بیٹے پر واجب ہے اور باپ اپنے بیٹے کے مال میں سے بقدرِ ضرورت لے کر استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس میں اولاد سے اجازت لینے کی ضرورت بھی نہیں۔ حدیث میں وارد ’’انت و مالک لأبیک‘‘ (تم اور تمہارا مال تمہارے والد کا ہے) کی تشریح بھی محدثین کرام نے یہی فرمائی ہے کہ احتیاج اور ضرورت کے وقت باپ اپنے بیٹے کا مال بقدر ضرورت استعمال کرسکتا ہے، لیکن بلا ضرورت اور احتیاج کے باپ کے لیے اپنے بیٹے کا مال استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔