جمہوریہ چیک میں لاک ڈاؤن ختم

July 02, 2020


جمہوریہ چیک میں حکومت نے کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاک ڈاؤن ختم کرنے کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا جبکہ مختلف تفریحی مقامات بھی کھول دیئے گئے اور ایک جگہ زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پرسے بھی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان کی خوشی میں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں فیئر ویل کا انعقاد کیا گیاجس میں پُل پر 5سو میٹر لمبی ڈنر ٹیبل سجائی گئی۔

اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنا اپنا کھانا لئے فیئر ویل میں پہنچے اور ایک دوسرے کے ساتھ کھانا بانٹتے ہوئے اس آزادی کو انجوائے کیا۔